قبائلی اضلاع

باجوڑ، سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا جوان زخمی

خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تلعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری جواب دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغانستان سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کی درخواست کرتا رہا ہے اور پاکستان کے خلاف دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button