کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 113 اموات

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا سے مزید 113 چل بسے، 4414 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 45075 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4414 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور وائرس سے 113 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.74 فیصد رہی، ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18070 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 29933 تک جا پہنچے ہیں، فعال کیسز کی تعداد 89661 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5193 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 22202 ہو گئی ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 284738 ہو گئی ہے جب کہ 4658 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 304889 ہے اور 8550 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 22528 اور ہلاکتیں 237 ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 119277 اور 3350 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، آزاد کشمیر میں 17297 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 477 افراد انتقال کر گئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5312 اور 107 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75892 ہے اور اب تک 691 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button