کورونا وائرس، 24 گھنٹوں میں مزید 131 مریض جاں بحق
کورونا وباء کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 131 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 099 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 1178812 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 112 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 820823 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 82 ہزار 445، پنجاب میں 3 لاکھ ایک ہزار 114، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 17 ہزار 557، اسلام آباد میں 75 ہزار 067، بلوچستان میں 22 ہزار 278 ، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 057 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 305 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 91 ہزار 547 ہے جب کہ 5 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 131 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اب اس وباء سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 17 ہزار 811 ہو گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 3 ہزار 272 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 711465 ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ 28 اپریل کو پاکستان میں کورونا سے اب تک سب سے زیادہ، 201 اموات سامنے آئی تھیں۔