خیبر پختونخوا

تیمور سلیم جھگڑا کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست منظور

پشاور کی مقامی عدالت نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی ضمانت قبل از گرفتاری درخوست منظور کرلی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف پشاور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد صوبائی وزیر صحت نے مقامی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی، عدالت نے تیمور جھگڑا کی درخواست منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:

کے ٹی ایچ کے تمام بیڈز کورونا مریضوں سے بھر گئے

حکومتی اہلکار خود ایس او پیز پر کتنا عمل کر رہے ہیں

لوگ احتیاط نہیں کر رہے، لکی مروت دوسرا مردان بننے جا رہا ہے

وزیر صحت کی چند روز قبل افطار پارٹی میں شریک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس میں وہ ماسک کے بغیر شریک تھے۔

ضلعی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا سمیت نجی ریسٹورنٹ کے مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وباء کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 131 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 811 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button