قومی

لاہور ہائی کورٹ میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ بینچ کے تینوں ججز نے متفقہ طور پر شہبازشریف کی درخواست منظور کی اور کسی جج نے اعتراض نہیں اٹھایا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل تھے۔ قبل ازیں شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نے مسترد کر دی تھی۔ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس اسجد جاوید نے اختلافی نوٹ لکھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت14 اپریل کو منظور کی تھی۔ عدالت نے شہباز شریف کو 50 پچاس لاکھ روپےکے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر سب کچھ قانون کے تحت ڈکلیئر ہو تو کیا اسی قانون کے تحت نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

تحریری فیصلے میں 2 رکنی بینچ ارکان نے الگ الگ نوٹ جاری کیے تھے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے لکھا ہم نے ضمانت مشاورت سے منظور کی تھی لیکن جسٹس اسجد نے کہا اختلافی نوٹ لکھوں گا۔

ضمانت کے فیصلے پردو رکنی بینچ میں اختلاف کے بعد ریفری جج مقرر کیے گئے تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے تین رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button