قومی

یو اے ای نے پاکستان کیلئے قرض واپسی کی مدت میں توسیع کر دی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی۔

ابوظبی میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زایدالنہیان سے ملاقات ہوئی اور اس دوران شیخ عبداللہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع سے آگاہ کیا۔

یاد رہے پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کو  قرض کی واپسی کی ڈیڈ لائن 19 اپریل تھی تاہم اب اس میں توسیع کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمو قریشی  نےشیخ عبداللہ بن زایدالنہیان کو ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور  بھارتی پالیسیوں کے باعث درپیش خطرات سے بھی آگاہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button