قومی

وبا کے آغاز کے بعد سے پاکستان میں دوسرا مہلک ترین دن، ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد کم کردی گئی

کورونا وبا کے آغاز کے بعد سے پاکستان میں دوسرا سب سے ہلاکت خیز دن سامنے آیا ہے جس میں 149 اموات ہوئی ہیں۔اس سے قبل 19 جون کو پاکستان میں کورونا سے 153 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب حکومت نے 21 اپریل سے پچاس برس سے اوپر شہریوں کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ روز ملک میں 19 جون کے بعد سے پہلی مرتبہ نئے مریضوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور گذشتہ روز وائرس سے 6127 افراد متاثر ہوئے۔ یہ تیسرے لہر کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

گذشتہ روز ملک بھر میں 71836 ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح آٹھ اعشاریہ پانچ دو رہی۔

ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور صرف اپریل کے مہینے میں ہی 1400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں یعنی یومیہ اوسطاً 100 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار243 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد79 ہزار 108 ہے اور 6 لاکھ 54 ہزار 956 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

گذشتہ روز این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان میں اب 50 سے 59 برس کے افراد کو ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز 21 اپریل سے کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں سرکاری سطح پر صرف 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی تھی۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر مذکورہ افراد سے ویکسین لگوانے کے لیے اندراج کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button