قومی

رمضان المبارک: چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس آج منگل کی شام عید گاہ چارسدہ روڈ پشاور میں چیئر مین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوگا۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال پوری قوم ایک ساتھ روزہ رکھے گی اور ایک ساتھ عید منائے گی۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری پہلے ہی پیشگوئی کر چکے ہیں کہ بدھ کو پہلا روزہ ہو گا۔

تمام مسالک کے ممبران کمیٹی کے علاوہ محکمہ موسمیات، سپارکو کے ذمہ داران بھی شریک ہوں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کے لئے لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد، کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے۔

لاہور میں ہونے والے صوبائی (زونل ) رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈاکٹر طاہررضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب کریں گے۔ قبل از نمازِ مغرب کمیٹی روم ایوان اوقاف لاہور میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی (زونل ) رویت ہلال کمیٹی کے فاضل اراکین اور اکابر علما شریک ہوں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button