انٹرٹینمنٹ

شیخ رشید نے میری وجہ سے شادی نہیں کی: حریم شاہ

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک شادی ان کی وجہ سے نہیں کی کیونکہ ان کی پہلی ترجیح انہیں تحفظ دینا ہے۔

جیو نیوز ویب سے گفتگو  کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ان سے ایک بار نہیں کئی بار یہ بات کی انہوں نے شادی ان کی وجہ سے نہیں کی۔ ٹک ٹاک سٹار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے انہیں کہا کہ اب چونکہ آپ مل چکی ہیں تو آپ کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ شیخ رشید نے ان سے کہا آپ چونکہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اس لیے آپ کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے۔ شیخ رشید کے بیان سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں شیخ رشید سے شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

حریم شاہ کا اپنی شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے مردوں سے نفرت ہے لہٰذا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا ٹاک کے دوران بھی حریم شاہ شیخ رشید کو بھائیوں جیسا قرار دے چکی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button