قومی

ملک کے تین صوبوں میں انسداد پولیو مہم شروع

ملک کے تین صوبوں پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی۔ مہم کے دوران کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدر آمد کیا جائے گا۔

پنجاب میں پانچ روزہ مہم کے دوران 2 سے 5 سال کے 20 کروڑ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب کے محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق مہم میں ایک لاکھ 20 ہزار ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔ سندھ میں ایک ہفتہ کی مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 90 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

خیبر پختونخوا میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 64لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو مہم کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے مطابق تقریباً 30 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائیں گی۔

پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے سٹیشن، افغان پناہ گزین کیمپوں سمیت دیگر عوامی مقامات پر بھی موجود ہوں گی تاکہ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جا سکے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button