قومی

کورونا سے مزید 44 اموات، 3 ہزار 667 مثبت کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 44 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ ساڑھے 3 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 97 لاکھ 73 ہزار 993 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 667 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار 802 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 63 ہزار 058 ، پنجاب میں ایک لاکھ 97 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 79 ہزار 245، اسلام آباد میں 51 ہزار 414، بلوچستان میں 19 ہزار 327، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 609 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 31 ہزار 107 ہے جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 843 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 092 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار 852 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر خالق حقیقی سے جا ملا تھا جس کے بعد صوبے میں کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹروں کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔

دوسری جانب 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گذشتہ روز بھی کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 42 افراد چل بسے تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button