قومی

پٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر 5 روپے اضافے کا امکان

پاکستان میں تیل کی ترسیل اور قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے۔

اتھارٹی نے ہائی اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

مارچ کے آغاز میں بھی وزیراعظم کو پیٹرول 20روپے7پیسے اور ڈیزل19روپے61 پیسے مہنگا کرنے کی سمری بھجوائی گئی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

حکومت نے گزشتہ80 روز میں پیٹرول کی قیمت میں تقریبا15 روپے فی لیٹر کے حساب سے اضافہ کیا ہے۔

حکومت نے فروری میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے بڑھائی گئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.54 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button