بین الاقوامی

سعودی عرب، اب آپ کفیل کو بتائے بغیر وطن واپس جا سکتے ہیں

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں آج سے نافذ ہونے والے نئے کفالہ نظام میں غیرملکیوں کو ملازمت کی تبدیلی کا اختیار حاصل ہو گا۔

نئے کفالہ نظام کے تحت  غیرملکیوں کو معاہدہ ختم ہونے پر دوسری کمپنی کے پاس ملازمت کرنے کا بھی حق حاصل ہو جائے گا جبکہ ملازمت کی تبدیلی کا اختیار بھی نئے قانون میں شامل ہے۔

سعودی حکومت کے مطابق نئے نظام کا مقصد مالک اور ملازم کے حقوق کا تحفظ، لیبر مارکیٹ میں دوستانہ ماحول پیدا کرنا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکی کام کر رہے ہیں جو نئے قانون سے مستفید ہوں گے۔

نئے قوانین درج ذیل ہیں:

1️-  نئے قانون کے تحت وہی سمجھوتے تسلیم کیے جائیں گے جن کی وزارت کی جانب سے باقاعدہ تصدیق کی جائے گی اور ان کا آن لائن اندراج بھی ہو گا۔

2️-  وزارت کے مطابق آجر اور کارکن کے درمیان نیا معاہدہ طے پانے کے لیے وزارت محنت کے پورٹل ’مدد‘ میں آجر کا اکاونٹ بنایا جائے گا جس میں معاہدہ ملازمت اور شرائط درج ہوں گی۔

اس معاہدے کا لنک کارکن کو بھیجا جائے گا۔ جو اسے بغور دیکھنے کے بعد راضی ہونے کی صورت میں اسے قبول کر  لے گا۔

3️-  اگر اسے معاہدے کی کوئی شق منظور نہیں ہو گی تو وہ اس پر اعتراض اٹھا کر رد کر سکتا ہے۔ تاہم معاہدہ رد کرنے کی وجہ بتانی ہو گی۔

4️-  اگر آجر اور کارکن کے درمیان اُجرت طے پا گئی ہے مگر معاہدے میں آجر کی جانب سے اُجرت کی مد میں کم رقم درج کی جاتی ہے تو کارکن اس پر اعتراض اٹھا سکتا ہے۔

5 -اسی طرح ڈیوٹی کے اوقات یعنی کام کے گھنٹوں کا دورانیہ زیادہ ہونے پر بھی کارکن اعتراض اُٹھا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ سالانہ تعطیلات اور دیگر مراعات پر اختلاف ہونے کی صورت میں بھی کارکن نشاندہی کر سکتا ہے۔ اگر دونوں جانب سے راضی نامہ ہو جائے تو پھر اس معاہدے کی منظوری کے بعد اس کا حکومتی ریکارڈ میں بھی اندراج ہو جائے گا۔

6️-  نئے سمجھوتے کے تحت ملازم اپنے کفیل کی منظوری کے بغیر بھی دوسرے ادارے میں ملازمت کر سکے گا۔

-7️کارکن اپنا خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) خود نکال سکتا ہے تاہم آجر کو آن لائن اطلاع دینا لازمی ہو گا۔

8️-   ملازمت کا معاہدہ مکمل ہونے کے بعد کارکن آجر کو بتائے بغیر وطن واپس جا سکتا ہے۔

9️-  غیر ملکی ملازمت کسی آجر کے ہاں ملازمت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد دوسری جگہ ملازمت کر سکتا ہے۔ تاہم اسے ملازمت چھوڑنے سے پہلے آجر کو 90 روز کا پیشگی نوٹس دینا ہو گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button