قومی

کورونا کیسز میں اضافہ، تعلیمی اداروں کے متعلق فیصلہ آج ہوگا

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر آج نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی اوسی) کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ طلب کردہ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر شفقت محمود نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ابھی صورتحال نومبر اور دسمبر 2020 والی نہیں ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا کیسز کی شرح میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر شفقت محمود کے مطابق این سی او سی کے طلب کردہ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی ایچ او نے بھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو باقاعدہ خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

ڈی ایچ او اسلام آباد کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور دفاتر میں کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے حوالے سے تجاویز بھی دی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button