قومی
بدین، نجی ہسپتال میں 2 سروں والے بچے کی پیدائش
بدین کے ایک نجی ہسپتال میں 2 سر وںوالے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کڈھن روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال میں ضلع سجاول سے تعلق رکھنے والی خاتون نے 2 سروں والے بچے کو جنم دیا۔
گائناکالوجسٹ ڈاکٹر نصرت کے مطابق بچے کے سر کی الٹرا ساونڈ رپورٹ کے مطابق بچے کا دماغ دونوں سروں میں تقسیم اور نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سر اور دماغ کے مزید ٹیسٹ اور علاج کیلئے ماہر ڈاکٹروں سے رجوع کیا ہے، بچے کا علاج کر کے دونوں سروں کو الگ کیا جائے گا۔