پاکستان کا افغان مہاجرین کے لئے سمارٹ کارڈ جاری کرنے کا اعلان
حکومت پاکستان نے رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کیلئے نئے سمارٹ کارڈز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف کمیشنریٹ برائے افغان مہاجرین (سی سی اے آر)، وزارت سیفران اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، یو این ایچ سی آر کے تعاون سے دستاویز تجدید اور معلومات کی توثیق کی مشق کا آغاز کرے گی۔
زرائع کے مطابق چھ ماہ کی اس مشق کے دوران نادرا رجسٹرڈ ان افغان مہاجرین کے اعداد و شمار کی تصدیق اور ڈیٹا اپ ڈیٹ کرے گا 31 دسمبر 2015 کی میعاد ختم ہونے والی تاریخ کے پی او آر کارڈ جن کے پاس ہیں، یہ اقدام سپورٹ پلیٹ فارم کے فریم ورک کے اندر کیا گیا ہے جس کا مقصد افغان مہاجرین کے لئے نئی شراکت داری کو فروغ دینا اور انسان دوست اور ترقیاتی سرمایہ کاری کے مابین مضبوط اسٹریٹجک روابط۔ کو مضبوط کرنا ہے۔
موجودہ اعداد و شمار کی توثیق کرنے کے علاوہ تصدیق میں افغان مہاجرین کے ہنر، تعلیم کی سطح، معاشی و معاشی حالات اور آمدنی کے ذرائع کو بھی ریکارڈ کیا جائے گا جس سے پاکستان میں صحت، تعلیم اور روزگار اور افغان مہاجرین کی واپسی اور بحالی کے علاوہ میں صورتحال کی بہتری جیسے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی، پاکستان بھر میں 40 کے قریب ڈرائیو سنٹر قائم کیے جا رہے ہیں۔
اپنے اعداد و شمار کی تصدیق پر ان افغان مہاجرین کو نئے پی آر آر سمارٹ کارڈ ملیں گے، نئے اسمارٹ کارڈز افغان مہاجرین کو اپنی شناخت کے نئے ثبوت فراہم کریں گے جس سے پاکستان میں ان کے تحفظ میں اضافہ ہو گا اور خدمات تک رسائی کو تیز، محفوظ اور زیادہ موثر بنانے میں شناختی توثیق میں آسانی ہو گی۔
یہ طویل عرصہ سے زیر التوا مشق ہے، اس طرح کے آخری اقدام کو 10 سال ہو چکے ہیں، اس موقع پر افغان مہاجرین کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنا بہت ضروری ہے، پاکستان میں افغان مہاجرین کے چیف کمشنر مسٹر سلیم خان نے کہا کہ میں اس اہم مشق کی حمایت کرنے پر عالمی برادری کی تعریف کرتا ہوں۔
دوسری جانب پاکستان میں اقوام متحدہ کی نمائندہ محترمہ نوریکو یوشیدا نے پاکستان میں افغان مہاجرین کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد کے اس اقدام کے لئے حکومت کی تعریف کی۔
ترجمان نادرا نے بتایا کہ اس مشق کے ایک حصے کے طور پر ملٹی بائیو میٹرک پی آر آر کارڈ جاری کیے جائیں گے، خصوصی عملہ اور جدید ترین انفراسٹرکچر کو استعمال کیا جائے گا، ”پاکستان میں 1.4 ملین افغان مہاجرین کی میزبانی ہے جو پی او آر کارڈ رکھتے ہیں۔”