کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید 40 مریض چل بسے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید 1245 کیسز اور 40 اموات رپورٹ ہوئیں۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 40 اموات اور 1245 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 527 جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہو گئی۔

ملک بھر میں گزشتہ روز 34 ہزار 754 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ ایک ہزار 243 افراد وباء سے صحت یاب ہو گئے، مجموعی صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 31 ہزار 840 ہو گئی۔

خیال رہے کہ اس وقت صوبوں اور اسلام آباد کو کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ کی فراہمی مؤخر کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اسلام آباد اور صوبوں کو فرنٹ لائن ورکرز کے لیے 1 لاکھ 90 ہزار خوراک دو ہفتے پہلے دی گئی ہیں۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button