قومی

گلوکار ابرار الحق کی گاڑی کو حادثہ، بھتیجا زخمی

چیئرمین ہلال احمر پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق کی گاڑی گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، ابرارالحق کی گاڑی دھند کے باعث سڑک پر لگے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ابرار الحق محفوظ رہے تاہم ان کا بھتیجا زخمی ہو گیا۔

چیئرمین ہلال احمر کے بھتیجے کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کے وقت ابرارالحق اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں موجود تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button