قومی

پٹرولیم مصنوعات میں مزید 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

اوگرا کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.70 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.88 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

حکومت نے گزشتہ دو مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button