قومی

پاکستان، وباء کو شکست دینے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار 683 ہو گئی

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے اور 1502 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37452 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1502 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 57 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12185 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 59093 تک جا پہنچے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 30225 ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1732 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16683 ہو گئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 252296 ہو گئی ہے جبکہ 4171 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں، پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 162391 ہے اور 4982 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18898 اور ہلاکتیں 197 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 68972 اور 1976 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9334 افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور 276 افراد انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4923 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 42279 ہے اور اب تک 481مریض انتقال کر چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button