قومی

یوم یکجہتی کشمیر: انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے

یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتی مظالم کا جرات و بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہری بھارتی افواج کے  بہیمانہ مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی فورسز کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، جموں و کشمیر کے مسئلے کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔ 

خیال رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد بھارتی مصائب و مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button