قومی

پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے 2 فضائی میزبان مبینہ طور پر غائب

قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی پروازوں کے 2 فضائی میزبان مبینہ طور پر غائب ہو گئے ہیں، انتظامیہ نے کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو آگاہ کرتے ہوئے خود بھی معاملے کی کھوج لگانا شروع کر دی۔

زاہدہ بلوچ نامی ایئر ہوسٹس 29 جنوری کو کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے797 پر تعینات تھی جبکہ رمضان گل نامی فلائٹ اسٹیورڈ بھی 29 جنوری کو مبینہ طور پر غائب ہوا، یہ فلائٹ بھی 29 جنوری کو اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان جنرل ڈکلیئریشن پر کینیڈا جاتے ہیں، ان کیخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کینیڈین ایمیگریشن اتھارٹی کو بھی گمشدگی سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق واپسی پر ایک بندے کی کمی پر کینیڈین امیگریشن کو اطلاع کرنا لازمی ہوتا ہے۔ بیرون ممالک میں جا کر فضائی میزبانوں کے غائب ہونے کے بعد فلائٹ سرورس نے نئے اصول متعارف کرا دیئے ہیں۔

اب فضائی میزبان کا پاسپورٹ سٹیشن منیجر کے پاس رکھا جائے گا اور واپسی پر کسٹم کی قانونی کارروائی کے بعد واپس کیا جائے گا۔

ہوٹل سیکورٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر ایک پہنچ گیا ہے اگر کوئی بھی غائب یا لاپتہ ہوا تو ہوٹل سٹاف فوری آگاہ کرے گا، کسی بھی فضائی میزبان کو ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button