جاپان نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کو 4.57 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کردی
جاپان کی حکومت نے پاکستان کو پولیو وائرس کے قطرے خریدنے کے لیے 4.57 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ فراہم کردی۔ یہ تازہ ترین گرانٹ 23.66 ملین ویکسین کی خریداری کے لیے استعمال ہوں گا۔
اس پروگرام سے پولیو وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں رہنے والے پانچ سال سے کم عمر بچوں تک رسائی حاصل ہوگی۔ گرانٹ کے نوٹس پر حکومت جاپان اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) ، اور جاپان کی بین الاقوامی تعاون ایجنسی (جائیکا) اور یونیسف کے مابین دستخط اور تبادلہ ہوا۔
‘پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، ہم کووڈ 19 جیسے وبائی مرض کے مشکل اوقات میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔ حکومت پاکستان جاپان کی عوام اور حکومت کے شکرگزار ہے کہ انھوں نے ہمیں پولیو ویکسین کے ہر بچے تک پہنچنے میں مدد کے لئے بروقت اور فراخدلی سے مدد کی۔مجھے امید ہے ہم ملکر پاکستان اور پوری دنیا کو پولیو سے پاک کردیں گے’ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اور کوآرڈینیشن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا۔
پاکستان میں جاپان کے سفیرایچ ای متسوڈاکونینوری کورونا وائرس کے باوجود پولیو ویکیسنیشن میں مصروف فرنٹ لائنرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا ، "پولیو کے خاتمے کے لیے جاپان ، یونیسف کے ساتھ مل کر پاکستانی عوام کی مدد کے لئے پرعزم ہے۔”
ہم کووڈ 19 جیسے وبائی مرض کے باوجود حکومت پاکستان کی بہادر اور انتھک کوششوں کی بے حد تعریف کرتے ہیں، اس گرانٹ کے ساتھ جائیکا یونیسیف کے ذریعے زیادہ خطرے والے علاقوں کے بچوں کے لئے ویکسین کے حصول میں مدد فراہم کرے گا۔ پولیو کے خاتمے کی طرف جانے والا راستہ کھردرا اور مشکل ہوسکتا ہے تاہم ہم پولیو سے پاک پاکستان کے لئے مل کر لڑیں گے’ جائیکا کے چیف نمائندے شیگیکی فروٹا
نے کہا۔
“پچھلے سال ، مارچ سے جولائی تک ، کوویڈ 19 کی وجہ سے 39 ملین سے زائد بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم ہوگئے تھے۔اس سے مدافعت کے فرق میں اضافہ ہوا ، جس سے خاتمے کی طرف ہونے والے پچھلے فوائد میں تبدیلی ہوئی۔ کوویڈ جیسے وبائی مرض کے باوجود پاکستانی حکام نے ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھی ہیں ” پاکستان میں یونیسف کی نمائندہ عائدہ گرما نے کہا۔
حکومت کو جاپان کی مسلسل مدد سے ملک کےان علاقوں میں ویکسین لگانے میں مدد ملے گی جہاں ان کی سب سے زیادہ ضرورت ہے ، اور پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بچوں کی قوت مدافعت بڑھانے میں مدد ملے گی’انہوں نے مزید کہا۔
پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں پاکستان کو پولیو کیسز کی تعداد میں اضافے کے ساتھ فی الحال ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ پولیو پروگرام نے COVID-19 کی وجہ سے مارچ سے وسط سے جولائی 2020 تک حفاظتی ٹیکوں کی سرگرمیاں معطل کردی تھیں ، لیکن جولائی 2020 کے وسط سے دوبارہ پولیو مہمات کو بحال کردیا گیا ہے۔
جاپان کی حکومت 1996 سے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے پروگرام کو تعاون فراہم کررہی ہے۔
ان برسوں کے دوران حکومت جاپان کی جانب سے دیئے جانے والے گرانٹ اور قرض کی شراکت میں یونیسف کے توسط سے پاکستان میں پروگرام کی حمایت کے لئے 226.37 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ کی رقم ملی ہے۔