قبائلی اضلاع

باجوڑ: کمرے کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئی

باجوڑ کے تحصیل ماموند میں کمرے کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ علاقہ بدان میں پیش آیا۔

ریسکیو 1122 اور علاقے کے لوگوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہے۔ ملبے سے دو بچیاں نکال لی گئی ہیں جو کہ دونوں جان بحق ہوچکی ہیں، بچیوں کے عمریں بارہ سال اور اٹھارہ سال ہے۔

مقامی لوگ بھی ریسکیو کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button