قومی

حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کر دی

ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔

بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔ اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کی ہے جو میک اپ روم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ مفتی قوی کے ساتھ کھڑ ی ہیں اور وہ میک اپ کراتے ہوئے ویڈیو بنوا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حریم شاہ کہہ چکی  ہیں کہ مفتی قوی کی فحش گفتگو کی ریکارڈنگ بھی ان کے پاس موجود ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button