انٹرٹینمنٹ

حریم شاہ کی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کی ویب سیریز ‘راز’ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جو جلد اردو فلکس پر نشر کی جائے گی۔

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز ‘راز’ کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں۔

اس ویب سیریز کی پہلی جھلک دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اس کی کہانی سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔


خیال رہے کہ ویب سیریز ‘راز’ کی ہدایت کاری اسد علی زید نے دی ہے جب کہ اس کی کہانی منصور سعید نے لکھی ہے۔

ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم کی سہولت رواں برس اپریل میں صارفین کو میسر ہوگی اور اس میں بچوں سے لے کر بڑوں کی تفریح اور آگہی پر مبنی مقامی طور پر تیار کردہ نشریاتی مواد دکھایا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button