قومی

کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 58 افراد چل بسے

پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے۔

منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 58 افراد انتقال کر گئے, گزشتہ ایک روز میں 1 ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی اموات 11 ہزار 55 ہو گئی جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق اب تک مجموعی طور پر کرونا میں مبتلا چار لاکھ 76 ہزار 471 مریض صحت یاب ہوئے ہیں, سندھ میں دو لاکھ 36 ہزار 530، پنجاب ایک لاکھ 50 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، بلوچستان میں 18 ہزار 622, اسلام آباد میں 40 ہزار 177، گلگت بلتستان میں چار ہزار 887 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 654 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button