خیبر پختونخوا

پشاور، مکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ، والدہ 7 بچوں سمیت زخمی

پشاور کے علاقہ رشید گڑھی محمود آباد میں علی الصبح گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ کے نتیجہ میں خاتون 7 بچوں سمیت جھلس کر زخمی ہو گئی جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 بچوں کی حالت نازک بتائی گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق منگل کی صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے کے قریب رشید گڑھی میں مہربان نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں اُس کی اہلیہ 40 سالہ بس ہما، 7 بچے 15 سالہ ریحان، 10 سالہ عثمان، 8 سالہ ابوبکر، 4 سالہ شعیب، 10 سالہ شمائلہ، 3 سالہ ثناء اور 2 سالہ آصفہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں سے انہیں حیات آباد برن سینٹر ریفر کر دیا گیا، زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button