قومی

پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز

پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے اور 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

خیال رہے کہ 31 دسمبر 2020 کو بھی پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 31 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 106 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔

اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے اضافہ کی سمری بجھوائی تھی تاہم پٹرولیم ڈویژن نے دونوں تجاویز مسترد کردیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button