خیبر پختونخوا

چارسدہ، ایم پی اے شکیل عمرزئی پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان گرفتار

چارسدہ، رکن صوبائی اسمبلی شکیل بشیر عمرزئی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

چارسدہ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ملزم اشفاق عمرزئی جبکہ ملزم حامد ترنگزئی کا رہائشی ہے، ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایک پستول، کلاشنکوف اور دو موبائل جبکہ دو موٹر کاریں بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اشفاق اور حامد نے اعتراف جرم کر لیا ہے، واقعے میں سات ملزمان ملوث ہیں، باقی ملزمان بھی جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ 5 جنوری کو شکیل عمرائی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں ایم پی اے کی سیکورٹی پر مامور کانسٹبل شہنشاه شہید ہوا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گے، پولیس کو واقعے سے متعلق اہم شواھد مل چکے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button