قومی

ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال کر دی: ترجمان این ٹی ڈی سی

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ملک میں 500 اور 220 کے وی گرڈ اسٹیشنز سے بجلی بحال ہو گئی ہے۔

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق پشاور، اسلام آباد، جہلم،گجرات، سرگودھا، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، ساہیوال اور ملتان کے علاقوں میں بجلی بحال ہو گئی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ دیگر شہروں میں بھی بجلی کی بتدریج بحالی کے لیے این ٹی ڈی سی کی ٹیمیں مصروف عمل ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کی درمیانی شب ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہو گیا تھا جس کے باعث کراچی سے لیکر پشاور تک پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا تھا اور مختلف شہروں کی بجلی تاحال بحال نہیں ہو سکی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button