کورونا وائرس، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد جاں بحق
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 40 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 2007 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق اور 2007 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں اب تک 10 ہزار 568 اموات ہوئیں جبکہ اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہو گئی ہے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہے اور فعال کیسوں کی تعداد 33 ہزار 474 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 898 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار 4، پنجاب ایک لاکھ 44 ہزار 111، خیبر پختونخوا 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار 351 کیسز، اسلام آباد 38 ہزار 970، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879 کیسز، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 451 ہو گئی۔