خیبر پختونخواقومی

گلگت بلتستان، چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش، پہاڑوں پر برفباری کا امکان

گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آزاد کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں چترال، دیر اور سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت قلات، زیارت اور لیہ میں منفی بارہ، گوپس میں منفی گیارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس، کالام، بگروٹ میں منفی نو، استور، ہنرہ میں منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button