قومی

امریکہ میں ملالہ یوسف زئی سکالر شپ ایکٹ منظور

امریکی کانگریس نے ملالہ یوسف زئی سکالر شپ ایکٹ منظور کرلیا ہے۔ امریکی سینیٹ سے بل کی منظوری کے بعد پاکستانی خواتین کے لیے سکالر شپ کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔ امریکی کانگریس کی ویب سائٹ کے مطابق بل میں یوایس ایڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پروگرام کے تحت 50 فیصد سکالر شپ پاکستانی خواتین کو دینے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے یہ بل گذشتہ سال مارچ 2020 میں منظور کیا تھا۔ اس بل کو اب سینیٹ سے منظوری مل گئی ہے۔ امریکی قواعد و ضوابط کے تحت بل پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دستخط کیے جانے کے بعد یہ قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔

پاکستان کے علاقے سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی نے آکسفرڈ یونیورسٹی برطانیہ سے گریجویشن مکمل کی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button