قومی

ملک میں تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی ادارے 11 جنوری سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اساتذہ اور انتظامیہ11 جنوری کو تعملیمی اداروں میں جا سکیں گے۔ معاون خصوصی صحت نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کی شدت میں کمی تعلیمی اداروں کی بندش کے سبب ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے کیوں کہ دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی۔ وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ18 جنوری کو نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ تعلیمی اداروں میں جا سکیں گے۔ 25 جنوری سے پرائمری سے آٹھویں تک بچت سکول جائیں گے۔

مارچ اور اپریل میں ہونے والے بورڈز کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ بورڈ کے امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے۔ شفقت محمود نے بتایا کہ 15 تاریخ کو ایک اور اجلاس ہوگا جس میں صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید فیصلے ہو سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مارچ میں ہونے والے امتحانات مؤخر ہوں گے اور موسم گرما کی تعطیلات بھی اس سال کم ہوں گی۔ گزشتہ ہفتے شفقت محمود سے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں ملاقات11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کی تجاویز کے بنا تعلیمی ادارے نہیں کھول سکتے۔ ہم نے بچوں، اساتذہ اور سٹاف سمیت سب کی صحت کو دیکھنا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا کی تشویشناک صورتحال کے سبب 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ملک کے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button