قومی

فردوس عاشق اعوان نے موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ریسکیو ورکر بن گئیں، موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ریسکیو ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آج موٹرسائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا۔

انہیں موٹرسائیکل سٹارٹ کرنے میں مشکل ہوئی، ریسکیو اہلکاروں نے سہارا دے کر موٹرسائیکل چلوائی، اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مریم نواز زخمی ہیں انہیں ریسکیو کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موٹرسائیکل چلا کر گھروں میں بیٹھی بچیوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ تربیت حاصل کریں، ”لڑکیوں کو فرسٹ ایڈ کی بھی تربیت دینی چاہئے، خواتین کسی سے کم نہیں، کوئی بھی کام کر سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نجی تقریب میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے نجی تقریب میں ایک ہی مکے سے 8 ٹائلیں توڑ دی تھیں، ان کے ایک ہی مکے سے ٹائلز کرچی کرچی ہو گئی تھیں۔

اس موقع پر فردوس عاشق اعوان نے ٹائلز کو پی ڈی ایم کا منہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے یہ مکا پی ڈی ایم کے منہ پر مارا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button