قومی

کورونا وائرس، ملک بھر میں 71 افراد جاں بحق، تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 71 افراد جاں بحق ہو گئے، فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 039 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کوویڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 67 لاکھ 37 ہزار 107 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 463 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار 178 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 15 ہزار 679، پنجاب میں ایک لاکھ 38 ہزار 608، خیبر پختونخوا میں 58 ہزار 701، اسلام آباد میں 37 ہزار 888، بلوچستان میں 18 ہزار 168، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 277 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 857 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 34 ہزار 773 ہو گئی ہے، 2 ہزار 216 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 10 ہزار 176 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 156 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 229 ہو گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button