قومی

کیا وزیراعظم مگس بانوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کر پائیں گے؟

وزیر اعظم عمران خان نے مگس بانی یا شہد کے کاروبار سے وابستہ افراد کو انہیں درپیش مسائل کی یقین دہانی کرا دی۔

اسلام باد میں وزیراعظم عمران خان, گورنر شاہ فرمان، فواد چوہدری، زرتاج گل، نفیسہ خٹک، شہباز گل، ملک آمین اسلم اور مختلف ممالک کے سفیروں اور آل پاکستان ہنی کیپرز ایکسپورٹرز اینڈ ھنی ٹریڈر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر شیخ گل بادشاہ، جنرل سیکرٹری شیر زمان اور ڈاکٹر آصف عزیز محمد نوید NARC اور دوسرے اعلیٰ حکومتی ارکان کے درمیان شھد انڈسٹری کے حوالے سے ایک اھم معاہدہ ہوا۔

آخر کار آل بی کیپرز ایکسپورٹرز اینڈ ھنی ٹریڈر ایسوسی ایشن کی محنت رنگ لے آئی اور وزیراعظم اور دوسرے اعلی حکام تک مگس بانی کی صنعت کے مسائل کو پہنچایا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شھد کی صنعت گوں ناگوں مسائل کا شکار ھے، وزیر اعظم نے تمام مسائل کو حل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ شہد کی ایکسپورٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹی بی ٹی ٹی پی ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے اور ملکی اکانمی کو مضبوط کرنے، غربت کو کم کرنے اور بے روز گاری کو ختم کرنے کے لیے شہد کی پیداوار میں اضافے کیلئے مل جل کر کام کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہنی بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت ملک میں درختوں کی شجر کاری اور شہد کی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے باقاعدہ طور پر بلین ٹری ہنی اقدام کا آغاز کیا گیا ہے جس سے امید ہے کہ تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button