قومی

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 71 افراد جاں بحق

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 71 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2 ہزار 729 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق پاکستان میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 724 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 79 ہزار 92 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 45 ہزار 124 زیرعلاج ہیں۔ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں3 ہزار 109، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار450، اسلام آباد میں 353، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں 186 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 34 ہزار 14، خیبر پختونخوا میں 51 ہزار 172، سندھ میں ایک لاکھ 91 ہزار 246، پنجاب ایک لاکھ 25 ہزار 897، بلوچستان17 ہزار650، آزاد کشمیر7 ہزار578 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 770 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.9 فیصد ہو گئی۔ کراچی کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہے۔ این سی او سی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 18.43 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں 10.83 فیصد، بلوچستان میں 11.62، گلگت بلتستان میں 2.68، اسلام آباد 6.16، خیبر پختونخوا 11.29 اور  سندھ میں 11.47  فیصد تک ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.42 ہے۔ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 5.47، راولپنڈی میں 11.26 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 16.2، کوئٹہ میں 6.19 اور میرپور میں کیسز کی شرح 22 فیصد تک آگئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button