بین الاقوامی

بھارت، کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی کو زندہ جلا دیا گیا

بھارت میں مقامی انتظامیہ کی کرپشن بے نقاب کرنے کے جرم میں ایک صحافی کو اس کے گھر میں زندہ جلا دیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹرز ود آؤٹ بارڈر کی جانب سے بھارت میں صحافیوں کے تحفظ پر خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

واقعہ 27 نومبر کو بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جب مقامی انتظامیہ کی کرپشن کے بارے میں لکھنے کے جرم میں 3 افراد مقتول صحافی راکیش سنگھ کے گھر میں داخل ہوئے اور ہینڈ سینیٹائزر چھڑک کر گھر کو آگ لگا دی۔

راکیش سنگھ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے قتل کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز افغانستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون صحافی ملالہ میوند کو قتل کر دیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد کے علاقے گولئی ارابن میں پہلے سے گھات لگائے مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button