2021 اور 2023 میں عالمی جنگ ہو گی۔ ماہر نجوم کی پیشگوئی
عالمی شہرت یافتہ ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید خان دہلوی نے پیش گوئی کی ہے کہ 2021 اور 2023 کا سال عالمی جنگ کے سال کا اشارہ دے رہا ہے اور تھرڈ ورلڈ وار کے بادل امڈ رہے ہیں، پاکستان میں موجودہ پارلیمانی نظام کا خاتمہ اور نئے انتخابات صدارتی نظام کے تحت ہوں گے۔
ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید خان دہلوی کی اس سے قبل پیش گوئیاں جو درست ثابت ہو چکی ہیں ان میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی، بھارتی وزیراعظم شاشتری کی موت، لیڈی ڈیانا کے ہاں لڑکے کی پیدائش، پاکستان ایٹمی قوت، وزیر اعظم عمران خان، دیگر عالمی اور ملکی پیش گوئیاں شامل ہیں۔
مزید جو پیش گوئیاں انہوں نے کی ہیں ان میں کشمیر، خالصتان، تحریک آزادی آسام، ناگا لینڈ کی علیحدگی پسند تحریک کامیابی سے ہمکنار ہوں گیں، بھارت چین پاکستان جنگ فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو گی، بھارت کے اندر کئی آزاد ریاستیں قائم ہوں گی، امریکہ میں گورے کالے میں فساد شروع ہوں گے اور امریکہ میں کئی نئی ریاستیں قائم ہوں گی، چین دنیا کے نقشہ پر سپر پاور بن کر ابھرے گا، پاکستان ترکی چین روس کا اتحاد قائم ہو گا جو گریٹر اسرائیل کی تعمیر میں بہت بڑی روکاوٹ ثابت ہو گا۔
ان کی مزید پیشن گوئیوں میں یہ بھی شامل ہیں کہ بھارت امریکہ میں معاشی حالات اور معیشت کا شیرازہ بکھر جائے گا، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گا اور معدنیات کے چھپے ہوئے خزانے دریافت ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان اپنی مدت وزارت پوری کریں گے، اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم نہیں رہ سکے گا، مسلم ممالک میں ایک اور ملک ایٹمی قوت بن کر ابھرے گا، ڈالر کے مقابلہ میں یورو کا براعظم ایشیا میں نئی کرنسی کے طور پر اجرا ہو گا، مغربی ممالک میں اسلام بڑی تیزی سے پھیلے گا، چین، ترکی اور ایران پاکستان کے مخلص اتحادی ثابت ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کیلئے فاطمہ بھٹو سامنے آئیں گی۔
ماہر نجوم الحاج ایم اے رشید خان دہلوی کے مطابق پیش گوئیاں علم نجوم سے کی جاتیں ہیں۔