قومی

گلگت، خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تین مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے تین مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں مجرموں کو سزائے موت سنانے کے ساتھ ساتھ 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی کر دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تینوں مجرموں نے متاثرہ خاتون کو 7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، سزا پانے والے تینوں مجرموں کا تعلق بلتستان کے علاقے اروندو شگر سے ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہوا اور ایک ماہ کی مختصر مدت میں کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button