قومی
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے خشکی ختم اور سردی میں اضافہ ہو گیا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا شدید سردی جبکہ شمالی بلوچستان کے پہاڑی علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ساہیوال اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ چند میٹر تک محدود ہو گئی ہے۔ فیصل آباد روڈ اور جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی ہے۔
ساہیوال کی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ شہری دھند میں غیرضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔