قبائلی اضلاعقومی

خيبر میں فرانس مخالف احتجاج، حکومت کا هفته عشق رسولﷺ منانے کا فيصله

کارگل چوک میں طلباء رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن پیغمبر اسلام کی گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح خیبر پختونخوا اور ضم اضلاع میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میں ہفتہ عشقِ رسولﷺ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے آج بدھ کو ضلع خیبر کی تحصيل لنڈیکوتل ميں پاک افغان شاہراہ پر مختلف سکولز کے طباء نے فرانس حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے کے موقع پر طلباء نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکے پیش کرنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں تمام عوام فرانسيسي خوراکی اشیاء کا بائیکاٹ کریں.

لکی مروت میں بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے بیان کے خلاف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لکی مروت کے طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور کارگل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں ہزاروں طلباءنے شرکت کی.

کارگل چوک میں طلباء رہنماؤں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم مسلمان سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن پیغمبر اسلام کی گستاخی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

دوسري جانب وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر مذہبی امور نے ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کی تجویز دی تھی جس کے بعد ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ 12 سے 19 ربیع الاول تک منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق صوبے بھی 12 سے 19  ربیع الاول تک ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔

خیال رہے کہ فرانس میں حکومتي سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پھر اس کے حق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بیان کے بعد دنیا بھر میں فرانس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکه مسلم ممالک میں فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button