قومی

وزیراعظم سے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمتیار وفد کے ہمراہ وزیر اعظم پہنچے، عمران خان نے حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ گلبدین حکمت یار اور ان کے وفد کو وزیر اعظم آنے پر خوش آمدید کہا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل اور پاک افغان برادرانہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button