قومی

کراچی، شیریں جناح کالونی میں دھماکہ، 6 افراد زخمی

کراچی کی شیریں جناح کالونی میں بس کے قریب دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ جائے حادثہ سے سلنڈر کا کوئی ٹکڑا نہیں ملا، یہ بارودی مواد تھا۔

پولیس کے مطابق بس ٹرمینل کے گیٹ پر دھماکہ خیز مواد موجود تھا، پاس سے گزرنے والی بس دھماکے کی زد میں آئی جس سے 6 لوگ زخمی ہوئے۔ ادھر بم ڈسپوزل سکواڈ نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دھماکے میں ایک کلو کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد میں بال بیرنگ اور دیگر لوہے کی چیزیں ڈالی ہوئی تھیں جسے سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، بس کے قریب دھماکہ خیز مواد رکھنے والے کا تعین کر رہے ہیں۔

ادھر آئی جی سندھ مشتاق مہر نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button