قومی

سکردو : لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بس کھائی میں جا گری، 16 فراد جاں بحق

سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو جانے والی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور تونگوس کے مقام پر کھائی میں جا گری۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید 6 افراد بعد میں دم توڑ گئے۔

پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 مسافروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button