شمالی وزیرستان و شانگلہ میں ٹارگٹ کلنگ، مقامی ملک و پولیس اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان اور شانگلہ میں پیش آنے والے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مقامی ملک اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں خوشحالی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ملک رئیس خان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ملک رئیس خان (فائل فوٹو)

دوسری جانب شانگلہ کی تحصیل پورن کے علاقے مارتونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کانسٹیبل کو قتل کر دیا۔

تھانہ مارتونگ کے مطابق پولیس کانسٹیبل حفیظ محمد کو ڈیوٹی پر مامور تھے جب نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گا۔

وقوعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ایک اور واقعے میں بشام کے علاقے دندئ میں تصاویر بناتے ہوئے تین افراد دریائے سندھ میں ڈوب گئے جن میں  سے دو کو زندہ نکال لیا گیا تاہم تیسرا دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button