قومی

امریکی سفارتخانے کا پاکستان میں یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزا خدمات بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر بروز جمعرات سے امریکی سفارتخانہ اسلام آباد اورامریکن قونصلیٹ کراچی میں سٹوڈنٹ ویزا خدمات بحال کر رہے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے لگ بھگ آٹھ ہزار پاکستانی طالبعلم بیک وقت امریکہ کی یونیورسٹیوں اورکالجوں میں زیرِ تعلیم ہوتے ہیں، جبکہ امریکہ حصول تعلیم کے خواہمشمند مزید طالبعلموں کا خیر مقدم کریں گی۔

اعلامیے کے مطابق سٹوڈنٹ ویزا کا اجراء امریکہ میں متعین امریکی سفارتی مشن کی اولین ترجیح ہے۔ ہم نے گزشتہ چند مہینے ہمارے درخواستگزاروں اور اپنے ملازمین کی کووڈِ۔۱۹ سے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات پرصَرف کیئے ہیں۔  اس پس منظر میں، درخواستگزاروں کو یاد دہانی کرائی جاتی ہے کہ ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حفاظتی  اصولوں کی مکمل پاسداری نہایت لازمی ہے۔

حالات سازگار ہوتے ہی ہم دیگر نوعیت کی ویزا درخواستوں پربھی کام کا آغاز کردیں گے۔ درخواست گزار معلومات حاصل کرنے کیلئے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں:

http://cdn.ustraveldocs.com/in/in-niv-expeditedappointment.asp

مزید تفصیلات اوردیگر سوالات کے جوابات جاننے کے لیے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کیجئے:

https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp

https://travel.state.gov/content/travel/en/us-visas/study/student-visa.html

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button