قبائلی اضلاع

ضلع کرم میں بارش اور ژالہ باری، کھڑی فصلوں باغات کو نقصان

ضلع کرم کے پاڑاچنار اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری سے کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اپر کرم کے مختلف علاقوں شنگک نستی کوٹ للمے اور کنج علی زئی میں طوفانی بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ژالہ باری کے باعث جہاں باغات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

دریائے کرم میں طغیانی کے باعث زرخیز زمینیں بھی کٹائی کا شکار ہوگئیں اور کسانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شہریوں نے حکومت اور پی ڈی ایم اے سے متاثرین کی فوری مالی معاونت کی اپیل کی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے کو آفت زدہ قرار دے کر کسانوں اور کاشتکاروں کیساتھ مالی تعاون کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button